ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے ضلعی دفاتر کے تمام سیکشن کا دورہ کیا ریکارڈ کو چیک کیا

بدھ 16 جولائی 2025 22:40

sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے بدھ کے روز نصیر آباد ڈویژن کے دورے کے دوران تین اضلاع اوستہ محمد، صحبت پور اور جعفرآباد کے ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرز نے انہیں دفتری امور اور لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے ضلعی دفاتر کے تمام سیکشن کا دورہ کیا ریکارڈ کو چیک کیا۔ بعدازاں انہوں نے جعفرآباد میں ضلعی الیکشن کمشنر کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا جہاں پر متعلقہ انجینئرز اور متعلقہ حکام نے انہیں تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ تعمیراتی منصوبہ مطلوبہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں