وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اجلاس،

کرونا صورتحال،روک تھام کے اقدامات کا جائزہ شہر کے مختلف علاقوں سے 5000 افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے ،جعفر آباد ضلع میں بھی ٹیسٹ سمپلنگ کی جائیگی، دو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لیے این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 17 اپریل 2020 00:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں کوئٹہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپلنگ کرانے سے متعلق امور کاجائزہ لیتے ہو ئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 5000 افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ جعفر آباد ضلع میں بھی ٹیسٹ سمپلنگ کی جائیگی اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے لیے فور ی طور پر مزید دو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لیے این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ مزید ٹیسٹ کٹس بھی حاصل کی جائیں گی اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ بھی لیاگیا محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے اجلاس میں شریک چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لئے چیرمین این ڈی ای اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں