افواج پاکستان کے جوان خراج تحسین کے لائق ہیں،تنویر الیاس

جوانوں نے بلوچستان میں جانوں کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ْکشمیری مہاجرین کے رہائشی ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،قدوس بزنجو

جمعرات 28 اپریل 2022 01:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2022ء) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دشمن قوتوں کے خلاف نبرد آزما افواج پاکستان کے جوان اور قیادت خراج تحسین کے لائق ہیں،جوانوں نے بلوچستان کے اندر جانوں کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتہائی اپنائیت، محبت اور خیر سگالی کا جذبہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کی جانب سے حکومت آزاد کشمیر کو گرانقدر اور قیمتی تحفہ دینے پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا انتہائی شکر گزار ہوں۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں آباد کشمیر ی مہاجرین ہمارے بھائی ہیں۔ کشمیری مہاجرین کے رہائشی ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں