الیکشن کے ذریعے بلوچستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سنایاہے ،نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی

انتخابات میں جن سیا سی جماعتوں اور آزاد امید واروں کو تحفظات ہیں وہ بلو چستان ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں

بدھ 14 فروری 2024 16:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو تسلیم کر لیا ہے الیکشن کے ذریعے بلوچستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سنایاہے ،اب وقت آگیا ہے کہ سیاسی جماعتیں حالات کی سنگینی کو سمجھیں انتخابی نتائج کے حوالے سے جن سیا سی امید واروں کو تحفظات ہیں وہ بلو چستان ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں قوم پرست سیا سی جماعتوں کو خاص کامیابی نہیں ملی انتخابات میں جن کو سیا سی جماعتوں اور آزاد امید واروں کو تحفظات ہیں وہ بلو چستان ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں ، سیا سی جماعتوں کی جانب سے صوبے میں انتخا بی نتائج کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن قانون نافذ کر نے والے اداروں نے صوبے کی 80فیصد شاہراہوں کو کھلوا دیا ہے سیا سی جماعتوں کے احتجاج سے عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جو سر ا سر عوام کے زیا دتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں اور سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کی بہتری کو ترجیح دینا چاہئے وقت آگیا ہے کہ سیاسی جماعتیں حالات کی سنگینی کو سمجھیں صوبے کا نظام بحال کیا جاچکا ہے کچھ جگہوں پر رکاوٹیں ختم کئے جائیں گے ، پاکستان مسلم لیگ ( ن) ، پیپلز پارٹی انتخا بی نتائج کو تسلیم کر چکی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں