کیسکوافسران و ملازمین نے ملک کا71 جشن آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں منایاگیا

منگل 14 اگست 2018 13:50

کوئٹہ۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) کیسکوافسران و ملازمین نے ملک کا71 جشن آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں منایا تفصیلات کے مطابق منگل کو کیسکوا فسران و ملازمین نے ملک کا71 جشن آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکوہیڈکوارٹرمیں منایا صبح کاآغاز کیسکوکی تمام کالونیوں کی مساجد میں ملک کی خوشحالی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائوںسے ہوا چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکوانجینئر عطاء اللہ بھٹہ نے و فاقی دارالحکومت میں ہونے والی مرکزی تقریب کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب میں آل پاکستان واپڈا ہا ئیڈرو یونین کے مرکزی قیادت کے علاوہ افسران و ملازمین کی کثیر تعداد میں شرکت تقریب میں ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں