وزیراعلیٰ بلوچستان نے میر ضیاء اللہ لانگو کو مشیر خوراک مقرر کردیا

پیر 22 جنوری 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے میر ضیاء اللہ لانگو کو مشیر خوراک مقرر کردیا اور ان کی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا خالق آباد ‘ قلات سمیت بلوچستان اور سندھ بھر میں میرضیاء اللہ لانگو مشیر بننے کے بعد مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تفصیلات کے مطابق میرضیاء اللہ لانگو اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشیر خوراک مقرر کردیا اور ان کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا بلوچستان کابینہ میں 14 وزراء اور مشیروں کی تعداد 5 ہوگئی میر ضیاء اللہ لانگو کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد خالق آباد ‘قلات سمیت بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جشن کا سماء رہا مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے موجودہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ایک حکمت عملی مرتب کررہی ہے جس میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور ہر علاقے کے عوام کو ترجیح دی جائے گی موجودہ حکومت کے پاس جو کم مدت ہے اس میں بھی کوشش کریں گے کہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریںعوام کے مسائل حل کریں گے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں