بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کیلئے وقت کے مطابق فنڈز دینگے،میر عامر رند

موجودہ حکومت کی اولین ترجیح بے روز گار وں کو میرٹ کے مطابق روزگار دینا ہے ،صوبائی وزیر بلدیات

منگل 23 جنوری 2018 19:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2018ء) صوبائی وزیر بلدیات میر عامر رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح بے روز گار وں کو میرٹ کے مطابق روزگار دینا ہے کوئٹہ کے خوبصورتی کیلئے بھر پور اقدامات جبکہ دیگر اضلاع میں بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے کیلئے چیئرمینوں کو مکمل اختیار اور فنڈز فراہم کرینگے وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جو انقلابی اقدامات شروع کئے ہیں ان کے جلد اثرات مرتب ہونگے ‘ یہ بات انہوںنے منگل کے روزاپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوںنے کہا کہ کوئٹہ شہر بلوچستان کا دارالحکومت ہے باہر سے لوگ آکر کوئٹہ شہر کی خوبصورتی دیکھتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کام نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی خوبصورتی کے حوالے سے دعوے کئے لیکن عملی طورپر کچھ نہیں کیا گیا موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو جو خود ایک نوجوان قیادت کی مالک ہے اور ان کے خیالات اور جذبہ ہے کہ وہ عوام کے مسائل جتنے بھی جلدی ہو حل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جس طرح عوام میں گل ملکر ملتے ہیں اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت میں شامل وزراء عوامی نمائندے کا حق رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مقابلہ سخت اور وقت کی کمی کے باعث ہم بھر پور کوشش کرینگے کہ جتنے بھی جلدی ہو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے حوالے سے جو مشکلات ہے ان کو حل کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں نے میرے قیادت میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملا قات کی اور ان کے تین جائز مطالبات حل کرنے کی اقدامات بھی جاری کیے اسی طرح بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی تنخواہیں بھی ریلیز کئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مشرف کے دور میں بلدیاتی اداروں کو جو اختیارات حاصل تھے وہ تو فی الحال نہیں دیں سکتے ہیں لیکن بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کیلئے وقت کے مطابق فنڈز ضرور دینگے ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں کل ایک بار پھر بلدیاتی اداروں کی منتخب نمائندے وزیراعلیٰ بلوچستان سے دوبارہ ملاقات کرینگے اور اپنے مسائل ان کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں