بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی لسٹ دوبارہ جاری کردی گئی ,محمد نعیم مجید جعفر

جمعہ فروری 21:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد نعیم مجید جعفر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی لسٹ دوبارہ جاری کردی گئی مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کی آزاد امیدوار کی حیثیت ہوگی (ن) لیگ کے کسی امیدوار نے بحیثیت سینٹ امیدوار رہنے یا نہ رہنے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلوچستان میں سینٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی گئی دوبارہ لسٹ میں (ن) لیگ کے تمام امیدواروں کی آزاد امیدوار کی حیثیت ہوگی (ن) لیگ کے کسی امیدوار نے بحیثیت سینٹ امیدوار رہنے یا نہ رہنے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments