کوئٹہ ،برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

جمعرات 19 جولائی 2018 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکے ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 20جولائی سے 31جولائی تک اوستہ محمد گرڈسے روزانہ صبح7بجے تا شام 7بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 20جولائی کو شاہرگ گرڈکے سٹی فیڈر صبح8بجے تا شام 6بجے جبکہ کچلاک گرڈسے منسلک نیو ملک یار، اسماعیل زئی، اولڈ ملک یار، کمالزئی، درویش آباد، پشین 3 اور خان شید فیڈروںسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اسی روز 66KVسورینج اور ہنہ گرڈسے صبح6بجے تا 12بجے دن بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں