کوئٹہ، این اے 264اور پی بی 25 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارامیر افضل خان اور آزاد امیدوار ذولفقار قاضی کے مابین سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ

آزاد امیدوار ذولفقار قاضی نے حلقہ این اے 264پر امیر افضل خان کی مکمل حمایت کااعلان کر دیاجبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار امیر افضل خان کی جانب سے آزاد امیدوار ذولفقار قاضی کو حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور حلقہ این اے 264اور پی بی 25کوئٹہ3سے مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے امیدوارامیر افضل خان اور آزاد امیدوار ذولفقار قاضی کے مابین سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی آزاد امیدوار ذولفقار قاضی نے حلقہ این اے 264پر امیر افضل خان کی مکمل حمایت کااعلان کر دیاجبکہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار امیر افضل خان کی جانب سے آزاد امیدوار ذولفقار قاضی کو حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سنیئر نائب امیر افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ہے کہ آج عوام اور امیدوار ہم پر اعتماد کر رہی ہیں پی ایم ایل این نے ماضی میں بھی بلوچستان کے بہتر مستقبل کے لیے کوششیں کی ہیں اور مستقبل میں بھی بلوچستان کے بہتر مفاد کے لئے کوشاں رہے گی انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کی قومی نشست پر حمایت کی یقین دہانی کے بعد ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور حلقے میں پارٹی کو مزید تقویت ملی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد امیدوارکے ہمراہ مزاکراتی نشست کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوارزولفقار قاضی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ان کے بے حد مشکور ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنان اور سپورٹرز کو ہدایت کہ کہ وہ حلقہ پی بی 26پر ہمارے حمایت یافتہ امیدواور زولفقار قاضی کی ہر ممکن معاونت کریں اور ان کی کامیابی کے لئے دن رات حلقے میں مہم کر کے انہیں کامیابی سے ہمکنار کرے اس موقع پرذوالفقار قاضی نے بھی امیر افضل خان کو حلقہ این اے 264پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے حلقے میں اپنے کارکنان اور رفقاسے درخواست کی کہ وہ مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار امیر افضل خان کی کامیابی کے لئے دن ران ایک کریں تا کہ انتخابات کے بعد 26جولائی کا سورج امیر افضل خان کی فتح کے ساتھ ہی طلوع ہو۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں