اقبال ہاؤس کے طلباء اور اساتذہ کا تفریحی دورہ زیارت

منگل 18 ستمبر 2018 23:12

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) اقبال ہاؤس کے طلباء اور اساتذہ کا تفریحی دورہ زیارت ۔تفصیلات کے مطابق تمام ایونٹس میں اولین اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر اقبال چیمپیئن ونگ قرار پائی گئی اس خوشی میں اقبال ہاؤس کے تمام کیڈٹس اساتذہ اور اسٹاف کو صوبے کے سیاحتی اور پر فضا مقام پر زیارت کی تفریح اورسیر کرانے کیلئے پکنک پارٹی دی گئی کیڈٹس اور اساتذہ پورے ایک دن کیلئے زیارت پکنک منانے کیلئے روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے زیارت شہر قائد اعظم ریذیڈنسی خر واری باباچکور تنگی اور دیگر پر فضا اور تفریحی مقامات کی سیر کی صنوبر کے خوشبودار اور تاریخی قدیم درختوں کی اوٹ میں رہ کر لطف اندوز ہوتے رہے اساتذہ نے اس موقع پر طلباء کو زیارت کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہی دی اور بابا ئے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے آخری ایام اور زیارت ریذیڈنسی میں قیام پذیری کے حالات و واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

(جاری ہے)

کیڈٹس نے اس تفریح کو خوب سراہا اور کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین سرپرہ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر بھر پور توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں اور قوم وملک کی خدمت کیلئے خود کوپیش کرکے مثالی معاشرے کے قیام کیلئے کردار ادا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں