عوام کے بنیادی مسائل کو ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے گا ،صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:10

کوئٹہ۔ 19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں بے شمار مسائل موجود ہیں، ان مسائل کو حل کرنے کے لیئے دن رات میری کوششیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین سرکٹ ہاوس میں کھلی کچہری کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سردارزادہ عمیر محمد حسنی انکے ہمراہ تھے دالبندین کے مختلف قبائلی عمائدین کے وفد نے ان سے ملاقات کی صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے جائز کام میں کوئی رکاوٹ برداشت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے۔

اور ضلع بھر میں امن و امان،صحت،آبنوشی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا ضلع بھر میں بلاتفریق لوگوں کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ انکا مزید کہنا تھا ضلع چاغی میں بارہ ہزار زرعی ٹیوب ویلز کے لیئے چیک ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے کیونکہ چیک ڈیم کے بغیر پانی کا مسئلہ گھمبیر ہوجائے گا میر محمد عارف محمد حسنی نے کھلی کچہر ی میں سائلین کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں