برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:30

کوئٹہ۔ 22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) برقی لائنوں کی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے کاموںکے سلسلے میں 23 ستمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سٹیڈیم، پی ٹی وی (PTV)، ملک پلانٹ فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام5بجے تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح24ستمبرکو سریاب گرڈسٹیشن کے سریابI،سریابIIٴْؑاورجڑسافیڈروں سے 11:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روزکوئٹہ سٹی گرڈکے پی اے ایف(PAF)فیڈرسے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ سورج گنج بازارفیڈردوپہر2بجے تا شام5بجے نیز سریب گرڈکے جان محمدروڈفیڈردوپہر2بجے سے شام5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں