کوئٹہ ، عوام اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں عوام آزمائے ہوئے بیوپاریوں کو اب مسترد کر چکے ہیں، سردار نوراحمد بنگلزئی

جنھوں نے صوبہ بلوچستان کو اس نہج پر پہنچا دیا جہاں نوجوان طبقہ پسماندگی و بے روزگاری کی وجہ سے تنگ آکر ایسے راستے اختیار کی جن کی باز پرس ان سے تاریخ ایک دن ضرورلے گا، رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما پی بی 35 سے نامزد امیدوار چیف آف بنگلزئی قبائل سردار نوراحمد بنگلزئی نے کہا کہ عوام اب حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں عوام آزمائے ہوئے بیوپاریوں کو اب مسترد کر چکے ہیں جنھوں نے صوبہ بلوچستان کو اس نہج پر پہنچا دیا جہاں نوجوان طبقہ پسماندگی و بے روزگاری کی وجہ سے تنگ آکر ایسے راستے اختیار کی جن کی باز پرس ان سے تاریخ ایک دن ضرورلے گا بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے حقوق کا حقیقی معنوں میں تحفظ کرے گی 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں بی اے پی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم حمایت کرنے والوں اور مختلف جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی اے پی میں شمولیت کرنے والے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد قوم پرستوں نے مستونگ سے منتخب ہونے کے بعد عوام کو یکسر بھول گئے لسانیت و قبائلیت کے نام پر عوام کو کئی دہائیوں سے دھوکے میں رکھ کر پسماندہ رکھا گیا اب ایسا نہیں ہونے دیں گئے مستونگ کے عوام اکتوبر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر مستونگ سمیت پورے صوبے میں امن و امان کی بہتری غربت بے روزگاری کے خاتمے تعلیم صحت آبنوشی اور خاص کر زمینداروں کے لیئے بجلی کی بحران سمیت لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کا جو عزم کیا ہے اس کو پورا کرکے دکھائیں گئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں قوم پرستی و قبائلیت کے نام پر ووٹ لیکر کامیاب ہونے والوں نے گزشتہ پانچ سال تک پھر علاقے کا رخ ہی نہیں کیا اب انہیں عوام و ترقی و خوشحالی یاد آرہے ہیں عوام اب اپنے حقیقی نمائندوں اور موقع و مفاد پرستوں میں بہتر فرق رکھتے ہیں اب انھیں کوئی قبائلیت کے نام پر دھوکہ نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے بندر بانٹ کرپشن و کمیشن اور من پسندی کے بنیاد پر تقسیم ہوئے اب آنے والے الیکشن میں عوام ان عناصر کا خود احتساب کرینگے انشااللہ عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے ساتھ ان کے عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں