پاکستان ایٹمی قوت ہے ، بھارت نے جنگ چھیڑی تو بھرپور جواب دینگے ، منظور احمد کاکڑ

پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں، جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اگر خطے میں بھارت نے جنگ چھیڑنے کی کوشش کی تو ہم ان کا بھر پور جواب دینگے پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیںپاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور عوام بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بلوچستان کے عوام نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے اور ہمیشہ محب وطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ اگر ایساوقت آگیا تو ہم سب سے پہلے بھارت کے خلاف لڑیں گے کیونکہ ہم اپنے ملک کی حفاظت ہر صورت میں کرینگے کیونکہ ہمارا ملک ہماری ماں ہے اور اگر کسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے انہوںنے کہا ہے کہ اب ہم دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتے ہیں جو کہ ہمارے پاس ایٹمی قوت کیساتھ ایمانی جذبہ بھی ہے اور ہم شہادت پر ترجیح دینگے انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پڑوسی ہونے کے ناطے پاکستان کو بار بار آزمایا ہے لیکن وہ عبرتناک شکستوں کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکی پاکستانی قوم کے جذبہ ایمانی کو سکارنے کی مترادف ہے لیکن پاکستانی قوم بھارت کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں پاکستان نی1947 کے بعد بھارت سے مختلف جنگوں میں پاکستانی قوم نے انہیں جو عبرتناک شکستوں سے دوچار کیا ہے بھارت ان سابقہ تاریخوں پر نظر ڈالیں انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے ملک کی حفاظت ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے انہوںنے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اندرونی اختلافات ختم کر کے ملک کی سلامتی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنی اقدامات اٹھائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں