بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد (کل) ہوگا

پیر 24 ستمبر 2018 17:28

کوئٹہ۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد ک (منگل کو) قائم مقام سپیکر اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی تحریک التواء پر بحث، بلوچستان کے مالی بحران کے تناظر میں این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر اور وسائل کی تقسیم پر بحث ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اراکین اسمبلی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں