ْکوئٹہ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا یوم یکجہتی کی مناسبت سے بھر پور تیاری کرنے کی ہدایت جاری

پیر 24 ستمبر 2018 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں یوم یکجہتی کی مناسبت سے پارٹی کے تمام کونسلوں،پارٹی کارکنوں اور حامیوں کو بھر پور تیاری کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی تقریب کوئٹہ جبکہ اس سلسلے میںدنیا بھر میں مقیم ہزارہ قوم کے قومی اداروں،تنظیموں اور انجمنوں کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ یکم اکتوبر کی مناسبت سے تقربیات ،سمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کرکے یکجہتی،سیاسی و قومی بیداری،قومی حقوق کے حصول کی جد و جہد تاریخی استحصال،قومی نابرابری،ظلم و جبر کے حوالے سے نئی نسل کو آگاہی فراہم کریں،چونکہ یکم اکتوبر ہزارہ قوم اور نئی نسل کیلئے یکجہتی اور آگاہی کے حصول کیلئے ایک ایسادن ہیں جو پوری دنیامیں آباد ہزارہ قوم کو دنیا بھر میں اپنی تاریخ سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں یکم اکتوبر ہزارہ قوم کے عالمی یکجہتی کا دن ہیں جسے ہزارہ قوم کی مسلسل نسل کشی و قتل عام کے بعد پہلی مرتبہ 2012سے منانے کا فیصلہ کیا گیا جسے اب تک ہر سال منایا جا تا ہیں اور مرکزی تقریب ہر سال کوئٹہ میں HDPکے زیر اہتمام منایا جاتا ہیں،بیان میں کہا گیا کہ طویل عرصے تک نسل کشی و قتل عام کا شکاررہنے کی وجہ سے ہماری نئی نسل معاشرتی اور قومی اقدارنابلد ہوتی جا رہی ہیں ،نسل کشی و قتل عام کی غلط تعبیر اور نوجوانوں کواصل ہدف و مقاصد سے دور ہٹانے کیلئے مذہبی و بعض نام نہادترقی پسندوں نے باغیانہ روش اختیار کرکے ہمیں اداروں سے ٹھکرانے کی طرف لے جانے کی سازش بھی کی جبکہ مذہبی انتہا پسندوں نے نوجوانوں کو جذباتیت کا شکار بنا کر انھیں انتہا پسندی کی طرف لے جا نا چاہا جسے پارٹی اور ہزارہ قوم نے ہمیشہ ناکامی سے دو چار کیا ،ہماری تاریخ محرام الحرام کے مقدس مہنوں میں مسخ کر کے پیش کی ہماری تاریخی قتل عام کے ذمہ داروں کے تذکرے تو کئے گئے مگر داخلی طور پر جاسوسوںکا ذکر تک نہیں کیا گیا ،بیان میں کہا گیا کہ یوم یکجہتی ہر سال اہمیت کا حامل رہا ہے اس کے اہمیت کے پیش نظر پارٹی کے ذمہ دار کو نسلیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کر کے قوم کے تمام طبقات کی شرکت کو مرکزی جلسہ میں یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں