بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ہم سب کی جدوجہد جاری رہے گی ،دسٹرکٹ چیئرمین ملک محمد عثمان خان

پیر 24 ستمبر 2018 23:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل ضلع قلعہ عبداللہ کے چیئرمین ملک محمد عثمان خان اچکزئی اور ڈسٹرکٹ کونسل ضلع پشین کے چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ہم سب کی جدوجہد جاری رہیگی اور بلدیاتی اداروں کے موجودہ مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہے ہیں اور جلد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے تمام صورتحال ساتھیوں کے سامنے رکھ کر ہی فیصلے ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کوئٹہ میں مختلف چیئرمینوں ، ڈپٹی چیئرمینوں اور مختلف یونین کونسلوں کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کو فنڈز سمیت جو مشکلات درپیش ہے ان کے لئے ہم اور آپ سب نے ملکر مسلسل جدوجہد کی اور بلدیاتی اداروں کے وجود کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف سطح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب بھی اپنے حقوق واختیارات سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

بلکہ منتخب اور ذمہ دار اداروں کے نمائندوں کی حیثیت سے اپنے آئینی اور قانونی حقوق واختیارات کے حصول کیلئے مزید نئے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔ اوراس سلسلے میں بروز بدھ26ستمبر کو صبح 11بجے ملک پلازہ نزد سماء ٹی وی دفتر جناح روڈ میں چیئرمینوں ، ڈپٹی چیئرمینوں اور ممبروں کا اہم اجلاس ہوگا ۔ جس میں وزیر اعلیٰ سے پچھلے ملاقات کے نتائج کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا اور اہم فیصلے کیئے جائینگے ۔لہٰذا ہر علاقے کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کمیٹی کے ممبران سے فوری رابطہ کرتے ہوئے اجلاس میں اپنے شرکت کو یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں