محمد فریدخان جدون گزشتہ روزہارڈ اٹیک سے انتقال کر گی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) محمد فریدخان جدون گزشتہ روزہارڈ اٹیک سے انتقال کر گیے وہ واپڈاکے احسان الحق ،واساکے بلال خان اور آفاق کے منیجرجماعت اسلامی کے رکن طیب فرید خان کے والد تھے نہیں اتوار کو سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیاگیا فاتحہ خوانی اسماعیل کالونی گلی نمبر 1نزدقاسمیہ پبلک ہائی سکول سرکی روڈجاری ہے دریں اثناء جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء ڈاکٹر محمدابراہیم، زاہدا ختربلوچ،انفارمیشن سیکرٹری ولی خان شاکر ، مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمید منصوری ،کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالکبیر شاکر ،حافظ نورعلی ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب ،نیشنل پارٹی کے ٹکری شفقت لانگونے طیب فرید گھر جاکر فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں