کوئٹہ ،پشتوانخوا ملی عوامی پارٹی کا لاپتہ چرواہوں صادق ناصر اور اسد دومڑ کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 16 اکتوبر 2018 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں زرغون غر سے ایک ہفتہ پہلے اٹھائے گئے چرواہوں پر انتہائی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن لاپتہ چرواہوں میں سے صادق ناصر اور اسد دومڑ کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقہ زرغون غر سے لاپتہ چرواہوں میں متو ، عالم آکا ، نصرو ، صاحب خان ، نظام الدین ، حسن خان ، گل عالم ، ظریف ، کمال ، صلاح الدین ، جلال الدین اور 9سالہ نسیم شامل ہیں۔

اخباری بیان میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی گورنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے گناہ چرواہوں کو اٹھانا اور گولیوں سے چھلنی لاشیں پھینکنے کے ناروا فکر وعمل کی فوری روک تھام اور خصوصاً لاپتہ چرواہوں کی بازیابی کیلئے اقدام اٹھائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلع ہرنائی اور خصوصاً علاقہ زرغون غر اور ملحقہ علاقوں میں سخت خوف وہراس اور بے چینی پیدا ہوگئی ہے جس کی روک تھام کا نوٹس لینا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں