بلوچستان صوبائی اسمبلی میں سیندک منصوبے کو بلوچستان کے حوالے کرنے کیلئے وفاق سے رابطہ کرنے کیلئے 11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں سیندک منصوبے کو بلوچستان کے حوالے کرنے کیلئے وفاق سے رابطہ کرنے کیلئے 11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،11رکنی کمیٹی میں صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی ،صوبائی وزیر اطلاعات ،ہائیر ایجوکیشن ظہور احمد بلیدی ،صوبائی وزیر خوراک اسدا للہ بلوچ ،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ خان مری،وزیراعلی کے مشیر عبدالخالق ہزارہ اور رکن صوبائی اسمبلی گہرام بگٹی ،اصغر خان اچکزئی،ثناء اللہ بلوچ ،اختر حسین لانگو ،اصغر علی ترین اور یونس عزیز زہری شامل ہیں،کمیٹی 18ویں ترمیم کی روشنی میں سیندک منصوبے کو بلوچستان کے حوالے کرنے سے متعلق وفاقی حکومت سے رابطے کرکے اس حوالے سے طریقہ کار وضع کرے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں