ایف سی کی مچھ میں کارروائی ، کالعدم تنظیم کا دہشت گر د ہلاک

بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کا آپریشن ردالفساد کے تحت مچھ کے علاقے گانی پیرا میں کارروائی فائرنگ کے تبادلے میںتخریبی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا ترجمان ایف سی ۔تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت مچھ کے علاقے گانی پیرا میں دہشتگردوں کے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک جبکہ ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔قبضے میں لیئے گئے اسلحہ میں 4عدد ایس ایم جیز،6عدد رائفلز،مواصلاتی آلات ،دوربین،آئی ای ڈیز ریموٹ،پسٹل،23میگزین اور مختلف ساخت کے سینکڑوں رائونڈز شامل ہیں واضح رہے ہلاک دہشتگرد 19اکتوبر کو کوئٹہ کے قریب ریلوئے لائن پر دھماکے اور لورالائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے علاوہ دیگر سنگین نوعیت کے تخریبی کارروائیوں میںملوث تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں