انسداد دہشتگری عدالت کوئٹہ میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کیخلاف دائر مقدمات کی سماعت

منگل 23 اکتوبر 2018 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگری عدالت کوئٹہ میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کیخلاف دائر مقدمات کی سماعت ہوئی صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران انکے بیٹے قاسم کھیتران و دیگر بحراست عدالت میں پیش ہوئے ،دوران سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نے صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کے خلاف مقدمات پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انکے اور دیگر ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے اور انکے خلاف تینوں مقدمات سیشن جج کی عدالت میں چلانے کا حکم دے دیا مقدمات پر فیصلہ اسپیشل جج اے ٹی سی ٹو غلام صدیق بازئی نے سنایا واضح رہے کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران و دیگر کے خلاف قتل، غیر قانونی اسلحہ اور فراڈ کے تین مقدمات ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں