کوئٹہ، خواتین پر مشتمل گروہ کی ڈکیتی ،گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لیکر فرار

بدھ 14 نومبر 2018 21:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) کوئٹہ میں خواتین پر مشتمل گروہ نے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں ایک گھر میں چار خواتین پر مشتمل گروہ داخل ہوئی اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر سونے کے تین سیٹ اور تین لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہو گئے واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں