الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ کی رضا وخوشنودی حاصل کررہی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ کی رضا وخوشنودی حاصل کررہی ہے بلوچستان کی غربت بے روزگاری اور الخدمت کی طویل وملک گیر خدمات کو دیکھتے ہوئے مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کیساتھ تعاون کریں ۔الحمد اللہ صوبہ بھر میں لخدمت فائونڈیشن نے فلاحی کام کیے اور اب بھی یتیموں ،بیوائو ں،طلبہ وغرباء کی مدد کیساتھ تعلیم وصحت کے پراجیکٹس مختلف علاقوں میں چل رہے ہیں یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فائونڈیشن نگران کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ ریجن کے صدر جمیل احمدکرد،جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب ،الخدمت فائونڈیشن مکران ریجن کے جنرل سیکرٹری غلام اعظم دشتی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن کا صوبہ بھر میں جاری کام کاجائزہ اور آئند ہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی ،جمیل احمدکرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کا کام بلوچستان میں ہر سال بڑھ رہا ہے زندگی کے تمام شعبہ جات یتیموں ،بیوائوں ،طلباء سمیت غرباء ومساکین کی مدد کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے بلوچستان کی غربت ،بے روزگاری ،فاصلوں کو دیکھتے ہوئے حکومت کیساتھ فلاحی سماجی تنظیموں کو بھی بھر پور توجہ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایمبولینس ،ڈائیگنوسٹک سینٹرسمیت اب جدید ایمانا الخدمت ہسپتال 5کروڑ کی لاگت سے تعمیرکے آخری مراحل میں ہے جو صوبائی دارالحکومت کے غریب عوام کیلئے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ۔غریب ومستحق معزوروں میں اس سال ڈھائی سو ویل چیئر زتقسیم کیے کم آمدنی والے افراد کو آسان قسطوں میں قرضے فراہم کیے ۔کچلا ک میں اسکول کی تعمیر پر کام جاری ہے چائیلڈ پروٹیکشن سینٹر بھی سریاب میں بنادیا گیا ہے جس میں روزانہ بچوں کی تربیت وخدمت کیساتھ ان کو دوگھنٹے تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ تعلیم کی طرف راغب ہوجائیںکچلا ک میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ایمبولینس اور رضاکار کام کررہے ہیں الحمدا للہ ہمارے تمام منصوبے مخیر حضرات اوربرادراین جی اوز وفلاحی تنظیموں کے تعاون سے چل رہے ہیں الخدمت فائونڈیشن گوادر سے ژوب ہر مصیبت وپریشانی میں غم سمیٹنے اورخوشیاں بانٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔الخدمت فائونڈیشن پر عوام کا اعتمادروزبروزبڑھتاجارہاہے جس کی وجہ سے ہماری خدمات کا نیٹ ورک میں وسعت آرہی ہے ۔انشاء اللہ بلوچستان میں ہم اپنی پراجیکٹس میں بہتری ووسعت لے آئیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں