بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ،ایچ ڈی پی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے اپنے عہدے کا حلف لیا

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میرعبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں ہفتہ کے روز حسب روایت 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں ایچ ڈی پی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے اپنے عہدے کا حلف لیا اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ان سے حلف لیا ہفتہ کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو خلاف توقع زبردست خوشگوار موڈ میں تھے صوبائی وزرا اور اپوزیشن کے ارکان کے ساتھ ہلکی پھلکی نوک جوک جاری رکھی اور دونوں جانب سے ارکان کو بولنے کا موقع دیا اسپیکر کی جانب سے خوشگوار موڈ ہونے سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ماحول خوشگوار دیکھنے میں آیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں