کوئٹہ ، باچاخان بابا اور ان کے رفقا کی جدوجہد اور قربانیاں پورے خطے کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہیں، ارباب غلام ایڈووکیٹ

جمعرات 17 جنوری 2019 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) نیشنل لائرز فورم کے چیئر مین عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی ارباب غلام ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ باچاخان بابا اور ان کے رفقا کی جدوجہد اور قربانیاں پورے خطے کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ باچاخان بابا نے انتہائی کٹھن اور سخت حالات میں قوم اور وطن کی ترجمانی کرتے ہوئے انگریزسامراج کو للکارا اور اس کے بعد بھی انہوں نے پوری زندگی مظلوموں کا ترجمان بن کر اور ظالم کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے جدوجہد کی۔

باچاخان ، خان عبدالولی خان اور ان کے رفقا کی قربانیاں نہ صرف پشتونوں بلکہ تمام قومیتوں کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقاریب میں نیشنل لائرز فورم کے اراکین بھرپور شرکت کریں گے اور دونوں شخصیات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں