کسی کو این آر او دینگے اور نہ ہی کسی قسم کی رعایت دی جائے گی ،بابر یوسفزئی

وزیر اعظم کے اعلان کے بعد کرپٹ لوگوں کی چیخیں آسمان تک جا پہنچی ہیں، سمجھ نہیں آتا سابقہ حکومتوں میں رہنے والے افراد کس وجہ سے اتنا شور کررہے ہیں، صوبائی ترجمان

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کسی کو نہ کوئی این آر او دینگے اور نہ ہی کسی قسم کی رعایت دی جائے گی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد کرپٹ لوگوں کی چیخیں آسمان تک جا پہنچی ہے سمجھ میں نہیں آتا کہ سابقہ حکومتوں میں رہنے والے افراد کس وجہ سے اتنا شور کررہے ہیں اگر سابقہ ادوار میں کرپشن نہیں کی تو ان سابقہ سیاستدانوں کی بوکھلاہٹ سمجھ سے بالاترہے پورے پاکستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی قومی خزانہ لوٹنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ہرنائی اور سنجاوی کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلا تفریق سب کا احتساب کریں گی زیارت اور ہرنائی کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت سے خصوصی فنڈز کی درخواست کریں گے اور اپنے کارکنوں کے زریعے ان اضلاع میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے گے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی چند لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کی بوکھلاہٹ کی وجہ ان کے گرد گھیر ا تنگ ہونے کی وجہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ چند اخبارات بلوچستان میں جان بوجھ کر ہمیں ترجیح نہیں دے رہے ہم بلوچستان کی تیسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے اس کے باوجود چند اخبارات کا رویہ باعث تشویش ہے صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد ان اخبارات کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کسی کی ذاتی پسند یا نا پسند کی بناء پر اخبارات کو متنازعہ نہیں بننے دینگے آخبارات کے مسائل اور اشتہارات کی تقسیم کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے جلد ملاقات کی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں