کوئٹہ کے شہریوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنے آنے والی نسلوں کو تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا شہر دیں،میر فاروق لا نگو

تاجر برادری نے ایڈمنسٹریٹر کو یقین دہانی کرائی ہے ،15 دن کے اندر دکانوں، پلازوں ، ہسپتالوں لیبارٹریز و دیگر سے غیر ضروری بورڈز ہٹائیںگے،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ

جمعہ 15 فروری 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہریوں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنے آنے والی نسلوں کو تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا شہر دیں کیونکہ تجاوزات کے خاتمے سے ہی شہر کی روایتی خوبصورتی بحال ہوگی ، تاجر برادری نے ایڈمنسٹریٹر کو یقین دہانی کرائی ہے 15 دن کے اندر دکانوں، پلازوں ، ہسپتالوں لیبارٹریز و دیگر سے غیر ضروری بورڈز ہٹائیں گے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیر صدارت زیر شہر سے تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں تاجر برادری کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے تاجروں کو شہر میں تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات ہٹانے سے کوئٹہ شہر کی اصل خوبصورتی سامنے آئیگی اور شہری کھلے دل سے خریداری کے لئے آیا کرینگے جس کا فائدہ تاجر کو ہی ہوگا۔

ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے پاک شہر کا فائدہ ہمارے آنے والی نسلوں کو بھی ہوگا اور ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم انھیں ایک خوبصورت شہر وراثت میں دیں۔ اجلاس میں تاجروں نے تجاوزات سے انھیں درپیش مسائل سے بھی ایڈمنسٹریٹر کو آگاہ کیا اور اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس کا اختتام اس بات سے ہوا ہے کہ تاجر برادری شہر میں تمام دکانوں، پلازوں، ہسپتالوں لیبارٹریز و دیگر سے تجاوزات اور غیر ضروری بورڈز ہٹائیں گے اس سلسلے میں تاجر برادری نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ میر فاروق لانگو کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پندرہ (15) دن میں تجاوزات ختم اور بل بورڈز ہٹائیں گے اس سلسلے میں کار سرکار میں کسی قسم کی بھی مداخلت نہیں کرینگے اور کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی میں ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کا ساتھ دینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں