کوئٹہ، وزیر اعظم اور وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال کر قرضہ لینے کی تمام شرائط مان لیں،میر علی مدد جتک

عوام کو مہنگائی کے طرف دھکیل دیا پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے اقدامات کے مذمت کرتے ولی عہد کے دورے کے موقع پر بلوچستان کے ساتھ معاہدوں پر یہاں کے عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے،صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی

جمعہ 15 فروری 2019 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال کر قرضہ لینے کی تمام شرائط مان لیں او ر عوام کو مہنگائی کے طرف دھکیل دیا پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے اقدامات کے مذمت کرتے ولی عہد کے دورے کے موقع پر بلوچستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر یہاں کے عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے اپنے جاری کردہ بیان میں میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو عوام جلد سڑکوں پر نکل آئیں گے کیونکہ وفاقی حکومت نے عوام سے قبول جو دعوے اور وعدے کئے تھے اس میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے معاملات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے بہت جدوجہد کی ہے جس کی وجہ سے آج جو لوگ بھی حکومت میں ہیں وہ پیپلز پارٹی کے مرحون منت ہے جو پیپلز پارٹی کی قیادت نے جدوجہد کر کے جمہوریت کو بچا یا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال کر قرضہ لینے کی تمام شرائط مان لئے او ر عوام کو مہنگائی کے طرف دھکیل دیا پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے اقدامات کے مذمت کرتے ولی عہد کے دورے کے موقع پر بلوچستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر یہاں کے عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں پر خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ بلوچستان سے متعلق ہونے والے معاہدوں پر یہاں کے حکومت اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں