کوئٹہ،سڑکوں کی مرمت ، بحالی اور دیگر متعلقہ امور کی انجام دہی این ایچ اے کی ذمہ داری ہے،میرمحمد عارف محمد حسنی

دالبندین میںمین شاہراہ پر طوفانی ہواؤں سے سڑک پر ریت جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل ، ریت کی ٹیلوں کی وجہ سے ممکنہ رونما ہونے والے حادثات کے پیش نظر این ایچ اے ( NHA) حکام کی توجہ اس اہم مسئلے کے جانب دینی چاہیئے ،صوبائی وزیر خزانہ

پیر 18 فروری 2019 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میرمحمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ دالبندین کے قریب پیُشک علاقے میںمین شاہراہ پر طوفانی ہواؤں سے سڑک پر ریت جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے جبکہ ریت کی ٹیلوں کی وجہ سے ممکنہ رونما ہونے والے حادثات کے پیش نظر این ایچ اے ( NHA) حکام کی توجہ اس اہم مسئلے پر مبذول کرواتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت ، بحالی اور دیگر متعلقہ امور کی انجام دہی این ایچ اے کی ذمہ داری ہے جس کیلئے انہیں خاطر خواہ فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں اس حوالے سے محکمے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو سفری سہولیات پہنچانے کے ساتھ ساتھ حادثات کی روک تھام کیلئے بھی ضروری اقدامات کریں انہوں نے اس ضمن میں این ایچ اے کے آفیسران بالا و دیگر متعلقہ لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ سڑک پر ریت کی صفائی کے لئے فوری اقدامات کریں بصورت دیگر خدانخواستہ کسی بھی حادثے کی صور ت می محکمے کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی کی زیر صدارت لوکل کونسل گرانٹ کمیٹی ( LCGC) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر اجلا س کے شرکاء میں سیکریٹری خزانہ نور الحق بلوچ ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ قمبر بلوچ ، ایڈ منسٹریٹو آفیسر لوکل گورنمنٹ گل جان مینگل اور وزیراعلیٰ کے پرنسل سیکریٹری نور الامین مینگل بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں صوبے کے دور دراز علاقوں میں لوکل کونسلز میں درپیش مسائل ، ضروریات و دیگر اہم امور کا جائزہ بھی لیا گیا اور طے پایا کہ مذکورہ بالا تمام امور کے بارے میں محکمہ پوری تیاری کے ساتھ آئندہ اجلاس میں تمام مسائل اور ڈیمانڈ ز پیش کرے تاکہ ایل سی جی سی (LCGC) کو ان تمام معاملات کو حل کرنے کیلئے ضرور ی اقدامات کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں