کوئٹہ،برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

جمعہ 22 فروری 2019 19:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 23فروری کوانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس فیڈردوپہر2بجے تا شام 5بجے جبکہ گوادرگرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی اسی طرح 24فروری کوانڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس فیڈرصبح10بجے سے ایک بجے دن تک نیز اسی روز اورماڑہ گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 25فروری کومری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرصبح9بجے سے 12بجے تک نیز سریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرسے سہ پہر 3بجے تا شام 6بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں