کوئٹہ، پشتون ایس ایف نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے،ملک انعام کاکڑ

منگل 19 مارچ 2019 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ،ڈپٹی سیکرٹری محمد نور لوئون ،حاجی ہدایت اللہ ،شاہ محمود ،گل صدام بازئی،صدام کاکڑ،محمود لونی نے داخلہ مہم امن غواڑو ،علم غواڑو کے عنوان سے ریلیوں اورمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون ایس ایف نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے تعلیم کی کمی ہم سب کا اجتماعی مسئلہ ہے پشتون قوم کو منظم طور پر تعلیم سے دور کر کے منصوبہ بندی کے تحت دہشتگردی کی طرف دھکیلا گیا ہے تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے قلم اپنا یا ان قوموں نے ہر پلیٹ فارم پر سب سے آگے آکر قوم کی خدمت کی پارٹی نے آج سے سو سال پہلے آزاد مدرسوں کی بنیاد رکھتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ضرروری تعلیم دیدے اور ان کے مستقبل کو خوشحال اور مستقل بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے اس سے قبل پی ایس ایف کے زیراہتما داخلہ مہم امن غواڑو ،علم غواڑو کے عنوان سے منعقدہ ریلی مسلم باغ،باز محمد شہید اور قلعہ سیف اللہ ڈگری کالج سے نکل کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی اختتا پذیر ہوگئی ریلی میں اسکول کے بچوں سمیت کالج کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں