کوئٹہ،محکمہ پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں مال غنیمت بن گئی

، محکمے کو ملنے والی ریو گاڑیاں غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی نجی کاموں میں بے دریغ استعمال ہونے لگا

بدھ 20 مارچ 2019 00:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) محکمہ پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں مال غنیمت بن گئی محکمے کو ملنے والی ریو گاڑیاں غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی نجی کاموں میں بے دریغ استعمال ہونے لگا ملازمین وافسرا ن پرانی گاڑیوں میں کار سرکار انجام دینے پر مجبور پی ڈی ایم اے اپنے ہی افسران کو سرکار ی گاڑیوں سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں مال غنیمت بن گئی محکمے کو ملنے والے نئی ویگو گاڑیاں غیر متعلقہ افراد کے زیر استعمال ہونے لگے سرکاری گاڑیوں کی نجی کاموں میں بے دریغ استعمال ہونے سے محکمے کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ملازمین وافسران بغیرگاڑیوںکے کار سر کار انجام دینے پر مجبور ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کے گاڑیوں کو غیر متعلقہ افراد کے حوالے کیا گیا ہے جو کہ محکمے کے کاموں میںاستعما ل نہیں ہوتے اور محکمے کے افسران کو اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی کہ ان سے گاڑیاں کیوں واپس لی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں