بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے بعد لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی،حاجی مٹھا خان کاکڑ

حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے اور جلد ہی بے روزگار نوجوانون کو روزگارکے مواقع میسر کرینگے،صوبائی مشیر لائیو اسٹاک

جمعہ 22 مارچ 2019 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی مشیر لائیو اسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے بعد لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے اور جلد ہی بے روزگار نوجوانون کو روزگارکے مواقع میسر کرینگے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں اپوزیشن کا پی ایس ڈی پی پر احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے اور اپوزیشن صوبائی حکومت کو بد نام کرنے پر تلے ہوئے ہیں موجودہ حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ماضی کی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کو ٹھیک کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں دہشتگرد بزدلانہ کارروائیاں کر کے بلوچستان کی عوام کو کمزور نہیں کرسکتے صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے سیکورٹی فورسز ،لیویز کی عظیم قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن وامان بحال ہوا ہے ا نہوں نے کہا کہ چستان میں حالیہ بارشوں کے بعد لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں بہتری آئے گی موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے اور جلد ہی بے روزگار نوجوانون کو روزگارکے مواقع میسر کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے اور پانچ سالوں میں تبدیلی نظر آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں