ؒکوئٹہ ، مسلسل پے درپے واقعات کو بلوچستان میں حالات خراب کے مبینہ سازشوں کے سلسلے کی کڑی ہے ،مولانا عبدالقادر لونی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی ،بلوچستان کے کنونیئر مفتی شفیع الدین،ڈپٹی کنونیئر عبید اللہ حقانی ،حاجی حیات اللہ کاکڑ،حاجی حبیب اللہ صافی نے سناجوی میں لیویز کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشین لورالائی قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ اور پشتون بیلٹ میں مسلسل پے درپے واقعات کو بلوچستان میں حالات خراب کے مبینہ سازشوں کے سلسلے کی کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ میں پر امن حالات کو ایک منظم سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان میں قبائلی علاقہ جات جیسے صورتحال پیدا نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ اہلکاروں کے شہادت المیہ ہے جمعیت علماء السام نظریاتی کے تمام شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے لورالائی قلعہ سیف اللہ ،پشین کے واقعات کے بعد سنجاوی کے واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے مسلسل ٹارگٹ کرنے سے اپریشن جیسے حالت پیدا کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے عوام امن پسند اور ملک کے وفاد دار ہے جو کسی بھی دہشتگردی پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور پشتون بیلٹ میں حالات کے خرابی میں افغان کٹھ پتلی بھارت کے امریکی سی آئی اے اسرائیل کے موساد کے مبینہ گٹھ جوڑ اور سازش کا حصہ ہے انہوں نے ان واقعات کے تحقیقات اور اس واقعات میں ملوث عناصر کو بے نقاب کئے جائیں اور تمام شہداء کی مالی معاونت کی جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں