کوئٹہ ،پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا،عیسیٰ نگری میں 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) کوئٹہ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بروری کے علاقے عیسیٰ نگری سے 3 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا کر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے بروری میں عیسیٰ نگری کے قریب راستے پر نامعلوم دہشتگردوں نے تخریب کاری کے غرض سے دیسی ساخت کا بم نصب کر رکھا تھا جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ سول ڈفینس کی بم ڈسپوزل ٹیم نے تین کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول دیسی ساخت کے بم کو ناکارہ بنا دیا بم میں کیل اور آہنی اشیاء استعمال کی گئیں تھی پولیس کے مطابق بم عیسیٰ نگری جانے والے راستے پر عام شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا کہ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بم ناکارہ بنا کر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں