برقی لائنوں کی مرمت کے باعث دو دن مختلف علاقوں کی بجلی بند رہے گی ، کیسکو

جمعہ 19 اپریل 2019 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 20اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے اسٹیڈیم اور سورج گنج بازارفیڈروں سے دن ایک بجے تا شام چاربجے جبکہ پی اے ایف (PAF)فیڈردوپہر2بجے سے شام 5بجے تک نیز 132KVتربت۔پسنی لائن پرکام کے باعث گوادرانڈسٹریل،گوادر، پسنی ، اورماڑہ گرڈاسٹیشنوںسے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔

21اپریل (بروزاتوار)سریاب گرڈسٹیشن میں132KV بس بارکی اپ گریڈیشن پر ضروری کام کے باعث11KVاولڈلیاقت بازار، سیٹلائٹ ٹائون، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمد، سریابIاورII،کرانی، انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی (BMC)، کرانی ایکسپریس، جڑسا اور دلدارکاریز فیڈروں سے صبح9بجے تا سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز لورالائی گرڈکے ایم ای ایس(MES)،رورل، بوری، درگی ایکسپریس فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دن 1:30بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 22اپریل کو سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈردن12بجے سے سہ پہر3بجے تک کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرسے دن ایک بجے تا چاربجے شام جبکہ گوادر گرڈسٹیشن سے صبح8بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں