عوم اور سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں وہ یکسر ناکام نظر آتی ہے ،ملک سکندرایڈووکیٹ

پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں،اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی حکومت پیرامیڈیکس کو پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس ،رسک الاؤنس کی فراہمی اور مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے،طارق کدیزئی ،حاجی منظور اوردیگر کا تقریب سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2019 18:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام اور سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں وہ یکسر ناکام نظر آتی ہے ،پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں جمعیت علماء اسلام بلوچستان اسمبلی میں بھی پیرامیڈیکس کے حقوق کے لئے آواز بلند کریگی۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کوئٹہ کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹا ف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صد ر طارق احمد کدیزئی ، حاجی منظور کاکڑ،حاجی عبدالواحد،عبدالسلام زہری ،حاجی شفا مینگل ،عزیزکاکڑ،قائم خان بڑیچ ،علی رضا،طاہر ہوتک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیرامیڈیکس صوبے میں امن وا مان کی مخدوش صورتحال کے باوجود اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام نظر آتی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات فوری طور پر حل کرنے کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ عوام اور ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے اب بھی ہم بلوچستان اسمبلی کے فلور پر پیرامیڈیکس کے مطالبات کے حل کیلئے بھر پور انداز میں آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے پیرامیڈیکس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ر طارق احمد کدیزئی ، حاجی منظور کاکڑ،حاجی عبدالواحد،عبدالسلام زہری ،حاجی شفا مینگل ،عزیزکاکڑ،قائم خان بڑیچ ،علی رضا،طاہر ہوتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو 80سی85فیصد تک ابتدائی طبی امداد یہی پیرامیڈیکس فراہم کرتے ہیں لیکن جب یہ پیرامیڈیکل اسٹاف پرائیویٹ لوگوں کو طبی امداد فراہم کریں تو انہیں عطائی کا نام دیا جاتا ہے جو ہمیں کسی صور ت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام پیرامیڈیکل اسٹاف کو بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کریں بصورت دیگر سیکرٹری صحت کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے پر مجبورہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس کے یکم جولا ئی 2016ء سے لیکر دسمبر2017ء تک کے بقایاجات جن کی ادائیگی تاحال نہیں کی گئی متعلقہ اسٹاف کو یہ ادچائیگی فوری طور پر یقینی بنائی جائے یکم جنوری2018ء سے لیکر دسمبر2018ء تک کی روٹین امونائزیشن کی مکمل ادائیگی کی جائے اور میزل 2018ء کے بقایاجات فراہم کئے جائیں،اے آر آئی کے طریقہ کار کو آسان اور واضح کیا جائے تاکہ بروقت ادائیگی ہوسکے محکمہ صحت کی طرف سے اسٹیشنری،ہارٹ اینڈ کول ایکوپیمنٹ ،مینٹینس ،میڈیکل بلز وغیرہ کی مد میں بجٹ فراہم کیا جائے ملیریا کے اسسٹنٹ ملیریا سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر حقدارلوگوں کو ترجیح دی جائے سروس رولز کے طریقہ کار کو واضح کیا جائے ،پیرامیڈیکس کو گھر کے قریب تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملٹی پرپز سکول میں پیرامیڈیکل اسٹاف کو مخصوص کوٹہ اور پیرامیڈیکس کے بچوں کو میڈیکل کی سیٹوں میں کوٹہ دیا جائے حج میڈیکل مشن میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے کوٹہ کو بڑھایا جائے اور میڈیکل بل کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیرامیڈیکس کو پروفیشنل ہیلتھ الاؤنس ،رسک الاؤنس کی فراہمی کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔

اس سے قبل پیرامیڈیکل اسٹا ف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صد ر طارق احمد کدیزئی نے پیرامیڈیکل اسٹا ف ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے نومنتخب صدر حاجی منظورکاکڑ،سینئر نائب صدر حاجی شاہ ولی ، سینئرنائب صدر دوئم نیک محمد ، جونیئر نائب صدر عبدالواحد ، وائس چیئرمین عبدالعلی ،جنرل سیکرٹری حاجیعبدالواحد مینگل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد رمضان ہزارہ ، جوائنٹ سیکرٹری واجد انور ، سرپرست اعلیٰ شمس الدین ،چیف آرگنائزر حاجی ضیاء الحق ، آرگنائزر نوننیہ جعفر ، پریس سیکرٹری باز محمد،فنانس سیکرٹری عبدالقیوم اورآفس سیکرٹری عصمت اللہ سے انکے عہدؤںکا حلف لیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں