کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہلی بار سحروافطاراور نماز تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے، معاون سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان

منگل 21 مئی 2019 15:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے معاون سیکرٹری اطلاعات ملک جہانگیر خان کاکڑ نے رمضان المبارک میں سحر وافطار اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہلی بار ماہ صیام کے مقدس مہینے میں وفاقی حکومت بالخصوص وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی کاوشوں اور موثر حکمت عملی کے باعث سحروافطاراور نماز تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے اور نمازی وزیراعظم عمران خان کو خصوصی دعائیں دے رہے ہیں،ملک جہانگیر خان کاکڑ نے کہا کہ ماضی میں کوئٹہ اور صوبے بھر میں طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور سحروافطار اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ سے شہری عبادت سے محروم ہوتے ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں