بے گناہ نمازیوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں،صوبائی وزیر زمرک خان

جمعہ 24 مئی 2019 23:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے پشتون آباد مسجد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں بے گناہ نمازی اور شہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں