موجودہ صوبائی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، اقرباء پروری اور غیر منتخب نمائندوں کو اسکیمات دی گئی ہیں، اخترحسین لانگو

تمام چیزوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا ،پی ایس ڈی پی کے خلاف عدالت جائیں گے ظ* بجٹ پچھلے ادوار کی طرح کاپی پیسٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں،رہنماء بی این پی

بدھ 19 جون 2019 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں موجودہ بجٹ میں اقرباء پروری اور غیر منتخب نمائندوں کو اسکیمات دی گئی ہیں تمام چیزوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا اور پی ایس ڈی پی کے خلاف عدالت جائیں گے موجودہ بجٹ پچھلے ادوار کی طرح کاپی پیسٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ بجٹ اجلاس کا وقت 4 بجے تھا حکومتی اراکین کے درمیان بندربانٹ کے باعث بجٹ اجلاس 7 بجے شروع کیا گیا اور اور آخری وقت تک بندربانٹ کا سلسلہ جاری تھا افسوس ہے کہ عوام کے مفادات کے بجائے صرف حکومتی اراکین کو نوازنے کی کوشش کی گئی ہے جب بجٹ پر بحث ہوگی تو اپوزیشن جماعتیں تمام چیزوں کو عوام کے سامنے لائیں گے اور امکان ہے کہ موجودہ پی ایس ڈی پی کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے کیونکہ اس قبل بھی 2018-19ء کی پی ایس ڈی پی بھی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے لیپس ہوگئی اگر حکمران نیک نام اور ایماندار ہوتے تو آج کا بجٹ خسارے کا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت وجود میں آئی ہیں ہم نے جب تمام اجلاسوں اور حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا تو ہمیں یقین تھا کہ جو عشر حکمرانوں نے بجٹ2018-19کا کیا تھا وہی حال 2019-20کے بجٹ کا ہوگا ہمیشہ انہوں نے پچھلے حکمرانوںپر تنقید کرتے تھے کہ بجٹ خسارے کا بنایا ہے آج انہوں نے بھی 43ارب کے خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں