نصیرا ٓباد جعفرا ٓباد میں غیر قانونی موٹر پمیس مشینیںاورکھیر تھر قبولہ ا ور نور پور سیکشن میں غیر قانونی پائپس نکال لئے گئے

بدھ 17 جولائی 2019 19:41

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ۔نصیرا ٓباد جعفرا ٓباد میںزرعی پانی کو ٹیل تک کی فراہمی کے لیئے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی خصو صی ہدایت پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن جاوید اختر محمو د کی نگرانی میں کام جاری ہے غیر قانونی طریقے سے زرعی پانی چوری کرنے والوں کے خلا ف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پٹ فیڈر اور کھیر تھر کینالز میں بڑی تعداد میں لگے غیر قانونی موٹر پمیس مشینیںاورکھیر تھر قبولہ ا ور نور پور سیکشن میں غیر قانونی پائپس نکال لئے گئے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف محکمہ ایریگیشن کی جانب سے مقدمے بھی درج کئے جا رہے ہیں پانی کی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ٹیل کے زمینداروں کے ساتھ نا انصافی نا قابل قبول ہے انہیں ان کے حصے کا پانی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے احکامات کو عملی جامعہ پہنا کر زمینداروں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں زراعت کے فروغ اور کسانوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس میں کسی قسم کی کو تاہی ہر گز برداشت نہیںکی جائے گی محکمہ ایریگیشن کا عملہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے عمل میں مزید بہتری لائے تاکہ خریف کی فصلیں حاصل کی جا سکیں اور صوبہ معاشی طور پر مزید مستحکم ہو ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں