گجرات کے قصائی نے کشمیر کو مقتل گاہ بنادیا ہے،سکندر خان عباسی

سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کی پذیرائی سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ شکار ہوگیا ہے،رہنما مسلم لیگ (ن) کشمیر پاکستان کا شہ رگ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ،اقوام متحدہ کردار ادا کرے،بیان

ہفتہ 17 اگست 2019 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) مسلم لیگ (ن) جان محمد روڈ کے رہنما سکندر خان عباسی‘ خالد خان عباسی‘ شمریز خان عباسی‘ جاوید خان‘ رفاقت‘ اویس اور دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کشمیر پرغیر قانونی اور ظلم و جبر سے قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے میں اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کی پذیرائی سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دُنیا کے سامنے آشکار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم بند کرے پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیر یوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرے گا۔ گجرات کے قصائی مودی نے کشمیر کو مقتل گاہ بنادیا ہے اس کی پالیسیوں کی وجہ سے خطے پر جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں جس کی قیمت بھارت کو چکانی پڑے گی ہم کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے کشمیر پاکستان کا شہ رگ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کا فیصلہ اکیلا بھارت نہیں کرسکتا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں حق خود ارادیت اور اپنے فیصلے کا اختیار دیاجائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں