وزیراعلیٰ قیادت میں صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے،رحیم آغا

جمعرات 22 اگست 2019 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رحیم آغا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ قیادت میں صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سال میں وزیراعلیٰ جام کمال نے کوئٹہ شہر سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھایا اور صحت تعلیم پانی بجلی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور جلد عوام کو تمام سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی جس سے صوبے کے عوام ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حوکمت کی ایک سالہ کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ سابقہ حکومتوں نے صرف اور صرف کرپشن اور کمیشن کے سوا کچھ نہیں دیا تھا جس سے عوام مزید پسماندگی کا شکار ہو گئے تھے اب عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ موجودہ حکومت کی کارکردگی زمین پر دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جما کمال کی گزشتہ روز وزیراعظم سے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بات کرنا خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم بھی بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے جس سے صوبے دوسرے صوبوں کے برابر آ جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کوئٹہ شہر میں پانی کے مسئلے حل کیلئے کوشاں ہیں جو انشاء اللہ جلد ہو جائے گا اور عوام مستفید ہو سکیں گے آخر میں انہوں نے وزیراعلیٰ کو حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں