وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمدشاہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیڈ کواٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ

صوبے میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے کیے فرنٹئیر کور کی کاوشوں کو سراہا وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمدشاہ کوئٹہ پہنچ گئے اور وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کواٹر فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ نے صوبے میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے کیے فرنٹئیر کور کی کاوشوں کو سراہا وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی وزیر داخلہ کو فرنٹئیر کور بلوچستان کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی سرحدوں کی نگرانی اور صوبے میں امن و امان کے قیام میں فورس کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی وزیر داخلہ نے وفاق کی جانب سے بم ڈسپوزل کے جدید آلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں