کوئٹہ،مولانا عبدالواسع کی میر حاصل خان بزنجو اور جمال شاہ کاکڑ سے آزادی مارچ سے متعلق الگ الگ ملاقاتیں، دونوں رہنمائوں کی مکمل حمایت اورتعائون کی یقین دہانی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر حاصل خان بزنجو اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے آزادی مارچ سے متعلق الگ الگ ملاقات کی دونوں رہنمائوں نے حکومت کی خاتمے کے خلاف آزادی مارچ کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور آزادی مارچ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی نیشنل پارٹی نے جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کی میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ جمہوری احتجاج کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے ملک اس وقت بحرانوں کا شکار ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوری کی مضبوطی کیلئے اپناکردار ادا کرے مولانا عبدالواسع نے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گااور اس پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بعد میں مولانا عبدالواسع نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکر سے ملاقات کی اور آزادی مارچ سے متعلق ان کو اعتماد میں لیاگیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزادی مارچ سے متعلق جمعیت علما ء اسلام کی حمایت کرتی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں