غربت سے نجات حاصل کئے بغیر کوئی بھی معاشرہ اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا ، جاوید مسعود زہری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان جاوید مسعود زہری نے کہا ہے کہ غربت تمام مسائل کی جڑ ہے جس سے نجات حاصل کئے بغیر کوئی بھی معاشرہ اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا جو معاشرے غربت اور افلاس کی آماجگاہ ہوتے ہے، وہاں لوگ ذہنی تہذیبی تعلیمی اور نسلی حوالوں سے تنزلی اور اور انحطاط کا شکار ہوتے ہیں ان میں کسی دوسری قوم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا نہیں ہوتی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس حوالے سے بلوچستان میں غریب خواتین اور بچوں کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مدد کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی غربت مٹائو کے دن کے موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبے میں لاکھوں خواتین کی مالی معاونت شفاف طریقے سے کی جارہی ہے۔ اسی طرح صوبے کے دس اضلاع میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات میں بھی مدد کی جارہی ہے اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں ماں اور بچے کی غذائی ضروریات کی فراہمی کیلئے سہ ماہی معاونت بھی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بہت جلد گریجویٹ پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے۔ جس سے صوبے کے غریب طلبائ و طالبات مستفید ہونگے تقریب میں مختلف ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکے علاوہ مستحق خواتین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مثبت پہلوو ٴں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکے غربت مٹاو ٴ خدمات کو سراہا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی نے معاشرے کے پسے ہوئے اور غریب طبقے کے لئے بیش بہا خدمات سر انجام دی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سید نعمان شاہ ڈائریکٹرجنرل نیوٹیک ذوالفقار جتوئی، ڈاکٹر علی جان، غلام محمد محمدی مینیجر یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں