مذہب اور سیاست الگ نہیں ہوسکتے،مولانا غفور حیدری

آئین پاکستان بھی اسلامی روایات کا ضامن ، ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا غیر مسلم ہے ہے،رہنما جے یو آئی(ف)

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ مذہب اور سیاست الگ نہیں ہوسکتے کیوں کہ آئین پاکستان بھی اسلامی روایات کا ضامن ہے ختم نبوت پر یقین نہ رکھنے والا غیر مسلم ہے آئین کے مطابق عقیدہ ختم نبوت کی بنیاد پر ہی صدر مملکت یا وزیر اعظم پاکستان بنا جا سکتا ہے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ اب اپوزیشن پر مذہبی کارڈ کے استعمال کا الزام لگانے والے بتائیں کہ اراکین اسمبلی کے حلف ناموں میں موجود ناموس رسالت کی شق میں مبینہ ردوبدل کا الزام لگا کر سابق حکومت کے خلاف تحریک لبیک سے ملک بھر کو بند اور جلا گھیرا کس نے کروایا تھاکوشش کرتے ہیں انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیا کہ وہ اپنی تقاریر میں کہتے تھے مسلم ہو تو مسلم لیگ میں آ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ اور علامہ اقبال کا شعر ہے کہ جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزین سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے ڈنڈا بردار رضاکاروں کے خلاف حکومتی کارروائی کا دفاع کیسے کریں گی تو انہوں نے کہا کہ حکومت اقتدار چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہوچکی ہے ہمارے رضا کار جن کے پاس ڈنڈے بھی ہوتے ہیں 1970سے تربیت لیتے آ رہے ہیں ان کا کام جے یو آئی کے جلسے جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پولیس کے ساتھ مل کر دیکھنا ہے حکومت کو اب اس کا خیال کیوں آیا ہی آئین میں کہاں لکھا ہے کہ مذہبی شہری ملک تباہ کرنے والی حکومت کے خلاف تحریک نہیں چلا سکتے اور اپنی پارٹی کے لوگوں کی حفاظت نہیں کرسکتے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں