جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 23اکتوبرکو یوم تاسیس سیمیناربسلسلہ آزادی مارچ ہو گا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 23اکتوبر بروز بدھ 2بجے عظیم الشان یوم تاسیس سیمیناربسلسلہ آزادی مارچ ہو گا جس سے جمعیت علما ء اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے قائدین خطاب فرمائیں گے کارکن سمینار کے کامیابی کیلئے بھرپور جہدوجہد تیز کرے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی کنوینر حافظ حسین احمد عمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام مخلوط نظام تعلیم کے خلاف جہد و جہد جاری رکھیں گے مخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے آج ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم فیشن پرستی کے طرف دیکھلا جارہا ہے جمعیت طلبہ اسلام پر امن طریقے سے تعلیمی اداروں سے کلاشنکوف کلچر اور مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے تحریک چلائی گی انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اپنے یونٹ کے مجلس عاملہ مجلس شوری مجلس عمومی کے اراکین 23 اکتوبر کو بروز بدھ کوئٹہ پریس کلب میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع کے زیر اہتمام یوم تاسیس سیمنار بسلسلہ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور سمینار کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تیاری کے جاے سمینار سے جمعیت علما اسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے قائدین خطاب فرمائیں گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں